#انسانوں_بندروں_اور_ایپس_میں_کیا_فرق_ہے؟
(اور یہ بھی کہ کچھ بندروں کو اولڈ ولڈ مونکیز (یعنی پرانی دنیا کے بندر) اور کچھ کو نیو ولڈ مونکیز (یعنی نئی دنیا کے بندر) کیوں بولا جاتا ہے؟؟ )
یہ اور ایسے ہی بہت سے سوالات کے جوابات :
اگرچہ بڑے بندروں، ( یعنی کہ اپیس ) اور چھوٹے بندروں کو مختلف زبانوں اور کلچرز میں بندر ہی بولا جاتا ہے مگر سائنسی نقطہ نظر سے اِن دونوں میں زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ اور یہ دونوں دو الگ الگ انواع شمار کی جاتی ہیں۔
سب سے پہلے ہم بات کرتے ہیں Apes کی۔۔۔:
#ایپس ( یعنی بڑے بندر )
ایپس کی مجموعی طور پر 2 اقسام دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔
نمبر_1 Great ape's بڑے ایپس
نمبر_2 lesser ape's چھوٹے ایپس
(جن کو small ape's بھی بولا جاتا ہے یعنی کہ "Gibbons" )
سب سے پہلے "Great Ape's" کے بارے میں جان لیتے ہیں۔
سائنسی کلاسیفیکیشن :
Kingdom: Animalia
Class: Mammalia
Order: Primates
Suborder: Haplorhini
Phylum: Chordata
Infraorder: Simiiformes
Parvorder: Catarrhini
Superfamily: Hominoidea
جن میں :
1_گوریلا (gorilla)
2_اورینگوٹین (Orangutan)
3_بونوبوس (Bonobos)
4_چمپنزی (Chimpanzee)
( ان کی مختلف جینس )
اور
5_ ہم انسان. (Human)
( یعنی ہومو سپیئنز Homo sapiens ) ہیں۔
( اگرچہ اِن کی لسٹ بھی کھبی نئے و پرانے دنیا کے بندروں کی طرح لمبی ہوا کرتی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ سب معدوم ہوگئے، ختم ہوگئے اگر کچھ پیچھے چھوڑ گئے تو ہیں اُن کے اپنے آثار۔ ماہرین کے مطابق اب تک بیس کے قریب انسانی نسلیں ماضی میں زمین پر گزر چکی ہیں جن میں سے ایک جو survive کرنے میں کامیاب رہی یعنی ہم ہومو بھی ہیں')
#چھوٹے_ایپس
یعنی ( Lesser Ape's )
گوریلا، چمپنزی، اورینگوٹین اور بونوبوس کو ، نسبتاً بڑے سائز اور اُن کو انسانوں جیسی خصوصیات رکھنے کی وجہ سے انہیں گریٹ ایپس کہا جاتا ہے۔ جبکہ ( اس اکیلی فیلمی میں ) گبون کی 20 Species اور 4 genera :
1_Hoolock
2_Hylobates
3_Symphalahgus
4_Nomascus
کو lesser ape's کی category میں رکھا ( یعنی کلاسیفائیڈ کیا) گیا ہے۔ اور ماہرین ( و مالیکیولر بیالوجی ) کے مطابق گبون کی ان چاروں نسلوں میں اُتنا ہی فرق موجود ہے جتنا کہ انسانوں اور چمپنزیز میں فرق نوٹ کیا گیا ہے۔
#_گبون (Gibbons) :
گبون کی سائینسی کلاسیفیکیشن :
Kingdom: Animalia
Class: Mammalia
Order: Primates
Suborder: Haplorhini
Phylum: Chordata
Infraorder: Simiiformes
Parvorder: Catarrhini
Superfamily: Hominoidea
Family: Hylobatidea
Gray
گبون شمال مشرقی بھارت ، شمال مشرقی بنگلادیش، جنوبی چین ( تبت) اور انڈونیشیا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔جو جینیاتی مطالعے کے مطابق 16.8 سے 22 ملین (168 لاکھ سے 220 لاکھ) سال پہلے گریٹ ایپس اور انسانوں کے مشترکہ اجداد سے الگ ہونے والے پہلے ایپس تھے۔
ماہرین حیاتیات گبون کو گریٹ ایپس اور اولڈ ولڈ مونکیز کے بیچ chain کے طور پر بھی لیتے ہیں۔ جن کے ڈی این اے اور اولڈ ولڈ مونکیز کے ڈی این اے میں بہت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔ ( جبکہ گبون اور انسانوں کے ڈی این اے میں مماثلت %98.6 کے قریب بنتی ہے۔ )
//نوٹ: مختلف سٹڈیز کے رزلٹ میں یہ پرسنٹیج مختلف شو کرسکتی ہے جس کی اوسط پرسنٹیج یہاں منشن کی گئی ہے۔//
اب ہم گریٹ ایپس اور سمال ایپس کے درمیان فرق کا مختصر جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں:
1_گبون گریٹ ایپس کی نسبت زیادہ لمبی چھلانگ لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تقریباً 8 میٹر (15 سے 20 فٹ کے درمیان) جبکہ گریٹ ایپس اپنے بڑے اور بھاری جسم کی وجہ سے لمبی چھلانگ لگانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
2_دیکھنے میں آیا ہے کہ گبون باقی گریٹ ایپس کی نسبت مادہ ( گبون ) کے ساتھ لمبا تعلق قائم کرتے ہیں جو کہ باقی گریٹ ایپس میں دیکھنے کو نہیں ملتا۔
3_ گریٹ ایپس ( گوریلا، چمپنزی، بونوبوس ) کے سائز میں اور چھوٹے ایپس ( یعنی گبون کے سائز ) میں بھی نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔
4_گبون میںexhibiting low sexual dimorphism دیکھی گئی ہے جوکہ باقی گریٹ ایپس کے مقابلے میں کم ہے۔ (یعنی دور سے جسم کو دیکھ کر پتا لگانا کہ آیا یہ نر ہے یا پھر مادہ)
نمبر 5_ دونوں ایپس پرجاتیوں ( گریٹ ایپس اور چھوٹے ایپس ) کے رہن سہن میں بھی نمایا فرق پایا جاتا ہے۔
(جیساکہ چھوٹے ایپس درختوں پر رہنا پسند کرتے ہیں اور پتوں اور ٹہنیوں سے گھونسلے نما سٹرکچر بنا کر درختوں پر ہی رہتے ہیں۔ جبکہ ہم یہ چیز بڑے ایپس (یعنی گریٹ ایپس) میں نہیں دیکھتے۔
6_اسی طرح گبون اور دوسرے گریٹ ایپس کے رویوں میں بھی کافی فرق نوٹ کیا گیا ہے۔
وغیرہ وغیرہ
چند Lesser Ape's کے نام:
1_siamang 2_Hoolock gibbons 3_Black crested gibbons 4_ lar gibbons 5_ Hylobates.
نمبر 2 #بندر
سائنسی کلاسیفیکیشن :
Kingdom: Animalia
Class: Mammalia
Order: Primates
Suborder: Haplorhini
Phylum: Chordata
Infraorder: Simiiformes
مجموعی طور پر بندروں کی دنیا بھر میں ( لگ بھگ ) 220 سے 250 کے قریب مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ البتہ اُنہیں اُن کی جغرافیائی سرحدوں کی بنیاد پر دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ( یعنی رکھا گیا ) ہے۔
نمبر 1_پرانی دنیا کے بندر
( Old world monkeys )
( جن میں افریقی ، ایشیائی اور یورپی بندر شامل ہیں )
نمبر2_ نئی دنیا کے بندر
( New world monkeys )
( جن میں شمالی امریکہ، وسطی امریکہ اور جنوبی امریکہ کے بندر شامل ہیں اور یہ آپ کو بس امریکن کونٹینٹ کے قدرتی ماحول میں ہی دیکھنے کو ملے گئیں)
بندروں کے نام کے شروع میں "نئے و، پرانے" لگا دیکھ کر confuse مت ہو جائیے گا۔
کہ کہیں ! آپ یہ نہ سوچنے لگ جائیں کہ ایسا تو نہیں؟ ( جیساکہ نام سے لگ رہا ہے ) اولڈ ولڈ monkeys بہت پہلے آئیں ہوں اور نیو ولڈ monkeys بہت بعد میں ؟؟
نہیں نہیں ایسا ہرگز نہیں ہے۔
اگر آپ یہ سمجھ رہے ہو ؟؟ تو میں آپ کو بتاتی چلوں۔۔۔۔ کہ آپ کا یہ سوچنا سراسر غلطی پر مبنی ہے۔ کیونکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ دراصل پرانے براعظموں یعنی افریقہ و ایشیاء پر پائے جانے والے بندروں کو اولڈ ولڈ monkeys جبکہ جغرافیائی تبدیلیوں کے بعد بنے والے ( اور بعد میں دریافت ہونے والے ) براعظموں یعنی شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ میں پائے جانے والے بندروں کو نیو ولڈ monkeys کہا جاتا ہے۔( یہی وجہ ہے ان کو نیو ولڈ اور اولڈ ولڈ monkeys بولنے کے پیچھے۔)
اگر تاریخی طور پر بھی دیکھا جائے۔ تو نیو ولڈ monkeys آج سے 40 ملین ( 4 کروڑ ) سال پہلے اولڈ ولڈ monkeys سے الگ ہوکر (اُس وقت) موجودہ براعظم امریکہ پہنچنے میں کامیاب رہے۔ پھر وہاں سے ( ایک نئے ماحول اور سلیکشن پریشرز میں ) اُن کی نسلیں آگے پھیلیں۔ ( اگر آپ جغرافیہ میں دلچسپی رکھتے ہو تو آپ یہ بات جانتے ہی ہوگئے کہ یہ وہی وقت تھا جب موجودہ براعظم بن رہے اور ٹوٹ رہے تھے۔ یعنی کہ زمین کی جغرافیائی پلیٹیں آپس میں ٹکڑا رہی تھی۔ اور مختلف براعظم موجودہ شکل میں فورم ہورہے تھے۔ اسی بیچ اولڈ ولڈ monkeys میں سے ایک گروہ براعظم امریکہ پہنچے میں بھی کامیاب رہا۔) اور آج ہمیں بندروں کے دو الگ الگ خصوصیات کے حامل گروپ ( گروہ ) دیکھنے کو ملے۔
آسان الفاظ میں آج سے تقریباً 40 ملین سال پہلے، simiiformes infraorder تقسیم ہوکر parvorder platyrrhini ( نئی دنیا کے بندر ) اور catarrhini ( ایپس و اولڈ ولڈ مونکیز ) میں بٹ گیا اور بندروں کے دو گروپ اور ایپس وجود میں آئے۔
اب ہم بندروں کی ان دونوں اقسام اولڈ ولڈ monkeys اور نیو ولڈ monkeys کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
#نئی_دنیا_کے_بندر
سائنسی کلاسیفیکیشن :
Kingdom: Animalia
Class: Mammalia
Order: Primates
Suborder: Haplorhini
Phylum: Chordata
Infraorder: Simiiformes
Parvorder: Platyrrhini
دنیا کے بندروں کی 100 سے زیادہ اقسام کو بھی نسلی اعتبار سے اور کچھ اُن کی خصوصیات کی بنیاد پر مزید 5 فیملیز جن کے نام :
1_Callitrichidae
2_Cebidae
3_Aotidae
4_Pitheciidae
5_Atelidae
میں رکھا اور کچھ کو سب فیملیز کی کیٹیگری میں کلاسیفائیڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح پرانی دنیا کے بندر بھی ہیں جو افریقہ اور ایشیا میں ہی رہے (اور وہاں کے ہی قدرتی ماحول میں پھلے پھولے اور ارتقاء کیا۔) جو کہ نئی دنیا کے بندروں کی نسبت ایپس سے زیادہ قریبی تعلق کا اشتراک بھی کرتے ہیں۔ اور ایپس ہومو سے اور ہومو ہی وہ فیملی ہے جس سے موجودہ انسان آج سے لگ بھگ کوئی 3 لاکھ سال پہلے evolve ہوئے۔
چند New world monkeys کے نام :
1_Cebidae 2_hoeler monkey 3_mico 4 Golden lion tamarin 5_Woolly monkeys
#پرانی_دنیا_کے_بندر
سائنسی کلاسیفیکیشن :
Kingdom: Animalia
Class: Mammalia
Order: Primates
Suborder: Haplorhini
Phylum: Chordata
Infraorder: Simiiformes
Parvorder: Catarrhini
Superfamily: cercopithecoidae
Family: Cercopithecidae
Cercopithecidae :
کی 24 genera اور 130 سے 138 کے قریب Specie's دنیا بھر میں پائی جاتی ہیں۔ ان کی یہ تعداد اِنہیں عددی لحاظ سے سب سے بڑے پرائمیٹ گروپ ہونے کے اعزاز سے بھی نوازتی ہے۔ جس کی اب تک دریافت کردہ 138 کے قریب انواع دنیا بھر میں پائی پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاؤہ کسی بھی primate کی (موجودہ ٹائم میں) اتنی زیادہ (زندہ) نسلیں موجود نہیں ہیں'
اگر ارتقائی نقطہ نظر سے ہی دیکھا جائے تو سائنسی حلقوں بلخصوص حیاتیات کی فیلڈ میں بھی، پرانی دنیا کے بندر نئی دنیا کے بندروں کی نسبت ایپس ( اور انسانوں ) کے زیادہ قریبی مانیں جاتے ہیں۔
چند Old world monkeys کے نام :
1_Macaques 2_Guenon 3_Baboons 4_Proboscis monkeys 5_ Drill monkeys
اب ہم پرانی اور نئی دنیا کے بندروں کے درمیان پائے جانے والے فرق کا (بھی) مختصر سا جائزہ لیتے ہیں :
1_دم کے سائز میں فرق۔
( نئی دنیا کے بندروں کی دم پرانی دنیا کے بندروں کے مقابلے میں زیادہ لمبی اور گرپ کرنے والی ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ایک سے دوسرے درخت پر باآسانی آجا سکتے ہیں۔ )
2_sitting pads ( ischial callosties )
جو کہ نئی دنیا کے بندروں میں نہیں ڈیویلپ ہوپائے، جس کی وجہ سے وہ (نئی دنیا کے بندر) پرانی دنیا کے بندروں کی طرح آسانی سے بیٹھ نہیں سکتے۔
3_ پرانی دنیا کے بندروں میں premolars ( چبانے والے دانت) کی تعداد 8 ہوتی ہے ( ٹوٹل 36 ) جبکہ نئی دنیا کے بندروں میں یہ تعداد 12 ہے (ٹوٹل 32) کیونکہ وہ (نئی دنیا کے بندر) زیادہ تر درختوں پر رہنا، پودے ،ٹہنیوں اور جڑی بوٹیوں وغیرہ کو چباتے ہیں' اس لیے انہیں پریمولرز کی نسبتاً زیادہ ضرورت تھی۔
4_پرانی دنیا کے بندر پتے ، پھل، نٹس (گری دار میوے) اور کیڑے مکوڑے کھا کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں جبکہ نئی دنیا کے بندر زیادہ تر پتے ، پھل اور ٹہنیاں کھا کر ہی اپنا گزر بسر کیا کرتے ہیں۔
5_ پرانی دنیا کے بندروں کی نسبت نئی دنیا کے بندروں (monkeys) کی ناک چپٹی اور نتھنے دور دور ہوتے ہیں اس لیے اُنہیں چپٹی ناک والے بندر بھی بولا جاتا ہے جبکہ اولڈ ولڈ monkeys کی ناک چپٹی کی بجائے گول اور نتھنے قریب قریب ہوتے ہیں۔
6_cheek pouches
نیو ورلڈ monkey's اپنے پھولنے والے cheek pouches کی مدد سے زیادہ خوراک کو اپنے منہ میں جمع کرسکتے ہیں جو کہ پرانی دنیا کے بندر نہیں کر پاتے۔
(زیادہ تفصیل میں نہیں جاتے بلکہ اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔ تاکہ آٹیکل لمبا اور بورنگ نہ ہوجائیں۔) اسی طرح کے چھوٹے موٹے مزید فرق ( وہ فزیکلی ہوں یا پھر جینیٹکلی، ایسے ہی differences ) جو اولڈ ولڈ مونکیز کو نیو ولڈ مونکیز سے الگ کرتے ہیں۔
پرانی اور نئی دنیا کے بندروں کے بعد اب ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایپس اور بندروں میں کیا فرق ہے؟
بندر اور ایپس کیونکہ ایک ہی خاندان ( پرائیمیٹ فیملی ) سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے ان کی شکل وصورت بہت حد تک ملتی جلتی ہے جس کی بنیاد پر ( اور کچھ کم علمی کے سبب ) ہم اکثر دھوکہ کھا کر اُنہیں بندر ہی سمجھ لیتے ہیں۔ لیکن سائنسی اعتبار سے یہ دونوں دو الگ الگ انواع شمار کی جاتی ہیں۔ جن میں بہت زیادہ فرق پایا جاتا ہے.
جیساکہ :
1_ بندروں میں دم پائی جاتی ہے جبکہ ایپس ( چمپنزی، گوریلا ، اورینگوٹین، بونوبوس، انسانوں بشمول گبون) میں آپ کو دم دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ یعنی وقت کے ساتھ ساتھ ایپس میں دم ناپید ہوگئی۔
2_ گریٹ ایپس کی ماضی میں بہت سی پرجاتیاں پائی جاتی تھیں جوکہ موجود بس 5 رہ گئی ہیں۔
جبکہ نئی و پرانی دنیا کے بندروں کو ملا کر بندروں کی 220 سے 250 کے قریب اقسام دنیا بھر میں اب بھی پائی جاتی ہیں۔
3_ ایپس اور بندروں کے جسمانی سائز میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔۔۔جو ایپس کو بندروں پر جسمانی برتری فراہم کرتا ہے۔ اور ایپس جسمانی طور پر بندروں سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوتے ہیں۔
4_ ایپس ( بشمول انسان جو اب اچھی لائف سٹائل اور صحت کی مناسب سہولیات کی بدولت لمبی عمر گزارنے لگا ہے ) کی اوسط عمر 40 سے 50 سال کے لگ بھگ نوٹ کی گئی ہے جبکہ بندروں کی اوسط عمر 30 سے 35 سال کے لگ بھگ ہی ہوتی ہے۔
5_ایپس کے دماغ بندروں کی نسبت بڑے ہوتے ہیں۔ جو اُنہیں بندروں پر تقابلی برتری فراہم کرتے ہیں۔
6_ ایپس کے پاس مضبوط کندھے چوڑی و لچکدار چھاتی ، سیدھا اور بڑا جسم ہوتا ہے جبکہ بندر چھوٹے، کمزور اور تنگ کندھوں کے ملک ہوتے ہیں۔
7_ ایپس دو پاؤ پر بھی چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ (یعنی تھوڑا بہت چل سکتے ہیں) جبکہ بندروں کو چلنے کے لیے اپنے ہاتھوں اور پاؤں دونوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔
8_ ایپس کے اوپری جسمانی اعضاء نچلے جسمانی اعضاء سے لمبے ہوتے ہیں جبکہ بندروں میں اوپری اعضاء نچلے اعضاء عین برابر ہی ہوتے ہیں۔
9_ ایپس مطلب چمپنزی، بونوبو وغیرہ کے کرموسوم کی تعداد 48 نوٹ کی گئی ہے جبکہ بندروں میں یہ تعداد 52 یا اس سے زیادہ نوٹ کی گئی ہیں ( حوالے کے لیے بتاتی چلوں کہ انسانوں میں یہ تعداد 46 نوٹ کی گئی ہے )
10_ایپس افریقہ، ایشیاء، یورپ کے قدرتی ماحول ہی میں پائے جاتے ہیں ( جو آپ کو شمالی و جنوبی امریکہ اور آسٹریلیا کے قدرتی ماحول میں دیکھنے کو نہیں ملے گئیں)۔ جبکہ نیو ولڈ مونکیز شمالی و جنوبی امریکہ اور اولڈ ولڈ مونکیز افریقہ،، ایشیاء اور یورپ کے قدرتی ماحول میں پائے جاتے ہیں۔
11_ اوزار کا استعمال
( ایپس مختلف پھتروں اور چھڑی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جانتے ہیں جوکہ بندر نہیں کر پاتے۔)
اسی طرح کے مزید چھوٹے موٹے فرق جو ایپس کو بندروں سے الگ بناتے ہیں۔
#اب_آخر_میں_کچھ_بات_ہومو_کی
#ہومو ( Homo )
سائنسی کلاسیفیکیشن :
Kingdom: Animalia
Class: Mammalia
Order: Primates
Suborder: Haplorhini
Phylum: Chordata
Infraorder: Simiiformes
Family: Hominidae
Subfamily: Homininae
Genus: Homo
جو کہ ایپس ہی تھے (اور ہیں) اور ایپس ہی کی ایک نسل سے ارتقاء کرتے ہوئے بہت ہی لمبے وقت کے بعد ایک الگ نوع میں تبدیل ہوگئے. ( آج سے کوئی 2.5 ملین (25 لاکھ) سال پہلے ) اس طرح ایپس سے الگ ہوکر ایک نئی نوع ہومو کا جنم ہوا اور پھر ہومو پرجوتیوں میں سے ہومو سپیئنز یعنی ہمارا جنم ہوا۔
( فاسلز کی سٹڈیز کے مطابق آج لگ بھگ 3 سے 2 لاکھ سال پہلے ہم وجود میں آئے۔)
آخر میں ہم ہومو اور ایپس کے درمیان پائے جانے والے فرق کو بھی مختصراً جان لیتے ہیں۔
ہومو اور ایپس میں پائے جانے والے فرق کا مختصر جائزہ :
1_ایپس کے ہاتھ اپیس کی ٹانگوں سے لمبے ہوتے ہیں جبکہ ہومو میں ٹانگیں ہاتھوں سے لمبی ہوتی ہیں۔
2_ ایپس کی ریڑھ کی ہڈی C (سی) shaped کی ہوتی ہے جبکہ آج کے ہومو سپیئنز کی ریڑھ کی ہڈی S (ایس) shaped کی ہے۔
3_ایپس کے انگھوٹھے hallux ہاتھ کے دوسری طرف ہوتے ہیں جبکہ ماڈرن ہومن میں یہ ہاتھ ( ہتھیلی) کے عین برابر ہی ہیں۔
4_ایپس پھتر چھڑی کو (ہی) بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں جبکہ ماڈرن ہومن بہت پیچیدہ نوعیت کے ہتھیاروں کا استعمال کرنا بھی جانتے ہیں۔
5_ایپس لکھنا بولنا نہیں جانتے جبکہ ہومو کی آخری بچی پرجاتی ہومو سپیئنز یہ سب کرسکتے ہیں۔
6_ گریٹ ایپس: چمپنزی اور اورینگوٹین کا برین سائز 400 سی سی گوریلا کا 500 سی سی جبکہ ہومو بلخصوص موڈرن ہومن یعنی ہومو سپیئنز کا برین سائز 1400سی سی تک نوٹ کیا گیا ہے۔
7_ہومو سپیئنز (Homo sapiens) دیگر ایپس کی نسبت رنگوں کی بہتر طور پر تمیز ( پہچان) کرسکتے ہیں۔
وغیرہ وغیرہ
(نوٹ یہ comparison زیادہ تر موڈرن ہومو یعنی ہومو سپیئنز سپیئنز کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔)
چند ہومو پرجاتیوں کے نام:
1_Homo sapiens 2_Homo Habilis 3_Homo Erectus 4_Homo Naledi 5_Homo Neanderthal

Comments
Post a Comment