۔Android Phone کے چند ضروری اور بہترین ایپلیکیشنز
1:Text Repeater
یہ لڑکیوں کے لیے بطور ہتھیار ایک بہترین ایپلیکیشن ہے اگر آپ کو کوئی تنگ کرتا ہے فون نمبر پر میسجز کرتا ہے تو آپ ایک لائن لکھ کر اسے ہزاروں بار ریپیٹ کر سکتے ہیں
گویا کہ آپ ایک ساتھ اس پر ہزاروں مسیجز کی صورت میں گولے برسا سکتے ہیں اس سے یا تو وہ تنگ کرنا چھوڑ دے گا یا پھر اپنا نمبر ہی بدل دے گا
2: Power Toggles
ایک ایک طرح کی وجٹ( widget ) ایپلیکیشن ہے
اس کے ذریعے ہم ہوم سکرین پر مختلف قسم کے ایکشن بنا سکتے ہیں
مثلاً ایک کلک کے ذریعے ڈیٹا یا وائی فائی آن کرنا
ایک کلک پر سکرین آف کرنا
اور کسی بھی ایپلیکیشن کا شارٹ کٹ بنانا
3: Pencil News
اردو خبروں پر مشتمل نستعلیق فونٹ میں موجود یہ ایپلیکیشن خوبصورت ڈیزائن اور فیچرز کی حامل ہے
مختلف طرز کی خبروں کے ساتھ ہم گزشتہ ٹاک شوز کی ویڈیوز بھی دیکھ سکتے ہیں
اور مختلف مصنفین کے کالمز بھی پڑھے جا سکتے ہیں
4: Socratic
ریاضی کا کوئی سوال ہو تو اس ایپلیکیشن کے ذریعے بس اسکا فوٹو لیں اور سرچ کریں
فوراً اسکا جواب آپکے سامنے ہوگا
اکنامکس کے طلباء بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں
5: Mood
ٹیکسٹ میسج کو وصول کرنے اور بھیجنے پر مبنی یہ ایپلیکیشن خوبصورت انٹرفیس پر مشتمل ہے
جہاں ہم ٹیکسٹ میسجز کو ببلز کی صورت میں بھی وصل کر سکتے ہیں
بیک گراؤنڈ کلر اور تصویر کے ساتھ مختلف فونٹس اور بہت زیادہ فیچرز اس ایپلیکیشن میں شامل ہیں
6: Pakistan Mobile Packages
پاکستان میں موجود تمام موبائل نیٹورکس کے کال ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پیکجز کی تفصیل اس ایپلیکیشن سے دیکھی جا سکتی ہے
7: Internet Speed Meter
ویسے اس ایپلیکیشن کا کوئی خاص فائدہ تو نہیں ہے
لیکن رئیل ٹائم میں اپنے انٹرنیٹ کنیکشن کی ڈاؤنلوڈ اور اپلوڈ سپیڈ دیکھی جا سکتی ہے
اور مختلف ایپلیکیشنز کا ڈیٹا یوزیج بھی دیکھا جا سکتا ہے
8: Puffin Browser
کچھ ویبسائٹس ایسی ہوتی ہیں
جو موبائل براؤزر پر نہیں چلتیں
اب جیسے جی میل پر اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ کرنی ہو تو اسکے لیے ہمیں ویبسائٹ کا ڈیسک-ٹاپ ورژن چاہیے ہوگا
یہ براؤزر تمام ویبسائٹ کو ڈیسک-ٹاپ ورژن میں چلاتا ہے
9: Equaliser Fx
اکثر گانوں کی آواز عام طرح کی یا فلیٹ آواز ہوتی ہے
اس میں بیس( bass) یا دیگر مختلف ایفیکٹس پیدا کرنے کے لیے یہ ایپلیکیشن استعمال کریں
10: Gif Maker Gif Editor
اس ایپلیکیشن کے ذریعے کسی بھی ویڈیو کے کچھ حصے کو Gif فارمیٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے
اسے ایڈٹ کیا جا سکتا ہے
اور پہلے سے موجود ہزاروں Gif کو داؤنلوڈ اور ایڈٹ کیا جا سکتا ہے
11: Benji Banana
خوبصورت گرافکس پر مبنی گیم
جو کہ ٹیمپل رن کی طرز پر تو ہے لیکن اس سے گرافکس اور آئیڈیا زیادہ بہتر ہے
اس میں بن مانس کو مختلف درختوں کی جڑوں سے جھولا جھلا کر آگے بڑھانا ہوتا ہے
12: Brick Bracker Hero
یہ بھی خاصی دلچسپ گیم ہے
اس میں بال کو نیچے گرنے سے بچانا ہوتا ہے اور ساتھ ہی بیس سے ٹکراؤ کرا کے واپس بھیج کر اینیٹیں توڑنی ہوتی ہیں
13: Photo Captions +
اپنے فوٹوز کو خوبصورت کیپشن دیں
اور انکی خوبصورت ایڈیٹنگ کریں
14: Snapseed
بہت ہی پاورفل فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے گوگل کی طرف سے ایک لاجواب ایپلیکیشن ہے
یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ موبائل کی فوٹو شاپ ہے
مختلف ایڈیٹنگ ٹولز کے ساتھ خوبصورت فلٹرز پر مشتمل ایپلیکیشن کو ضرور ٹرائی کریں
15: Selfie City
سیلفی لینے کے لیے شاندار ایفیکٹس پر مبنی ایک خوبصورت ایپلیکیشن
16: Klocki
پزل گیم جس میں مختلف لائنوں کو ملا کر ایک مکمل لائن ترتیب دینی ہوتی ہے
17: Asus File Manager
ایک طاقتور فائل منیجر
اس کے ذریعے فائل کو کمپریس انکی ایکسٹینشن کو تبدیل بھی کہا جا سلتا ہے
ساتھ میں اپنے سرورز سے کنیکٹ بھی کیا جا سکتا ہے
متبادل: es file Explorer
18: Knots 3D
رسی کو گانٹھ دینے کے سینکڑوں طریقوں پر مشتمل یہ ایپلیکیشن پلے سٹور پر صرف محدود مدت تک مفت دستیاب ہے
19: Chameleon Run
ٹیمپل رن کی طرز کی ایک گیم جو کے کھیلنے میں بہت ہی مشکل ثابت ہوتی ہے
مختلف رنگوں کے ساتھ بھاگتے کیریکٹر کو مختلف رنگوں میں ڈھالتے دانتوں تلے پسینہ آجاتا ہے
20: Over
اپنے فوٹوز پر خوبصورت واٹر مارک بنائیں ساتھ ہی مختلف قسم کے آرٹ ورک کو اپنے فوٹوز پر چپکائیں
21: Journey
اس ایپلیکیشن کا اپنے پچھلے تجزیوں میں ذکر کر چکا ہوں
لیکن اس ایپلیکیشن کی چند ایسی خصوصیات ہیں جو پہلے نہیں بتائیں
خیر مختلف تعارف یہ ہے کہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم مختلف تحریریں بغیر ضائع ہونے کے ڈر سے لکھ سکتے ہیں
کیونکہ کہ یہ ہمارے گوگل اکاؤنٹ سے کنیکٹ ہوتی ہے تو ہماری ہر چیز محفوظ رہتی ہے
ہم اپنی تحریر کے ساتھ یادگار کے لیے فوٹو اور لوکیشن بھی لگا سکتے ہیں
مجھے اس کے تین فیچرز زبردست لگے
١: تحریر کو پی ڈی ایف pdf میں کنورٹ کرنا
٢: گوگل سے کنیکٹ ہونے کی وجہ سے ہر تحریر کو محفوظ رکھنا اور کہیں سے بھی رسائی حاصل کر سکنا
٣: اسکا اپنا لاکر ہے جس کے ذریعے ہم ایپلیکیشن پر لاک لگا سکتے ہیں
اس کے مزید فیچرز میں اسکا گوگل ایڈیٹرز چوائس میں شامل ہونا
فونٹ کی سپورٹ کے ساتھ مختلف قسم کے تحریر سائز کا ہونا
اگر آپ لکھنے لکھانے سے شغف رکھتے ہیں تو آپ اس ایپلیکیشن کے بغیر ادھورے ہیں
22: Image Search 🔎
جیسا کہ آپ جانتے ہونگے کہ گوگل نے امیج سرچ کر کے ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن ختم کر دیا ہے
پہلے آپ کسی بھی امیج کو جب ویو امیج
view image
کرتے تھے تو آگے سیو کرنے کا آپشن آتا تھا
لیکن اب آپ کو ڈائرکٹ اس ویبسائٹ پر بھیج دیا جاتا ہے
جو ویبسائٹ اسکی تصویر کی مالک ہوتی ہے
لیکن اس ایپ کے ذریعے دو فائدے ہوتے ہیں
اس میں آپکو گوگل وغیرہ کھولنا نہیں پڑتا
بلکہ آپ ڈائریکٹ امیج تلاش کر سکتے ہیں
اسکے علاوہ آپ امیج کو ڈائرکٹ ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں
23: Period Tracker Clue
یہ ایپلیکیشن خاص خواتین کے لیے ہے
خواتین کو اکثر ایام حیض کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے
اور بعض اوقات انکو اگلے حیض کی مدت یا تاریخ بھی معلوم نہیں ہوتی
تو یہ ایپ آپ سے کچھ انفارمیشن لے کر اگلے ایام کی تاریخ تقریباً درستگی سے معلوم کر لیتی ہے
اس طرح یہ آپکو ایام حیض کے آنے سے پہلے ہی وارننگ دے دیتی ہے
اسکے علاوہ جن خواتین کو حمل ہے وہ بھی اس ایپلیکیشن سے خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتی ہیں
24: Youtube Go
یوٹیوب کی جو اصل ایپلیکیشن ہے اسکا سائز اور پھر مختلف فنکشن کی وجہ سے ریم کا استعمال بہت ہوجاتا ہے
اسکے علاوہ ڈیٹا بھی زیادہ استعمال ہونے کے ساتھ وہاں آپکو کیشے کی مد میں کافی زیادہ سٹوریج سے بھی ہاتھ دھونا پڑتا ہے
اب جن کے موبائل کی ریم اور سٹوریج بہت ہے انکا تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے موبائل کی کم میموری سے پریشان ہیں
اور سپیڈ بھی سلو ہے اور ہاں ڈیٹا بھی بچانا چاہتے ہیں وہ یہ ایپ استعمال کریں
یہاں آپ لو ویڈیو چلانے سے پہلے ہی وارننگ دے دی جائے گی کہ اس ویڈیو کو چلانے کی صورت میں آپ کے اتنے ایم بی خرچ ہوسکتے ہیں
25: Sketch It
جن لوگوں کو موبائل میں آرٹ کا شوق ہے وہ یہ ایپ استعمال کر سکتے ہیں
بہت ہی کم سائز کی اور بہترین ایپلیکیشن ہے
اس میں صرف بنیادی آپشن موجود ہیں
26: Picture This
یہ ایک بہت ہی شاندار ایپلیکیشن ہے
اکثر ہم کوئی ایسا پودا ضرور دیکھتے ہیں جس کا نام ہمیں معلوم نہیں ہوتا تو اس ایپلیکیشن سے ہم کسی بھی پھول کا نام اور سائنسی نام کے ساتھ تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں
27: Oodles Books
یہ انگلش کتابیں پڑھنے والوں کے لیے ایک بہترین ایپلیکیشن ہے.
یہاں آپ کلاسک انگلش کتب پڑھنے کے ساتھ ساتھ آپ انکی آڈیو بھی سن سکتے ہیں
جو کہ مشینی آواز کی بجائے انسانی آواز میں ریکارڈنگ کی گئی ہے
28: High Speed Camera
بعض اوقات ہم بہت کم وقت میں بہت زیادہ شاٹس لینا چاہتے ہیں
لیکن موبائل کیمرہ میں فریم پر سیکنڈ بہت کم ہوتے ہیں
لیکن اس ایپ کے آپ ایک سیکنڈ میں دس سے پچاس یا اگر آپکا موبائل سپورٹ کرے تو زیادہ فوٹو ایک سیکنڈ میں کیپچر کر سکتے ہیں
29: Fabby
اگر آپ فوٹو یا سیلفی لینے کے شوقین ہیں تو یہ ایپ آپکے لیے ایک تحفہ ثابت ہوسکتی ہے
اس ایپ کے ذریعے آپ خودکار طریقے سے یعنی ایک کلک سے اپنی سیلفی یا تصویر کا بیک گراؤنڈ بلر کر سکتے ہیں یعنی بوکے ایفیکٹ حاصل کر سکتے ہیں
اسکے علاوہ بیک گراؤنڈ کی تبدیلی بھی شاندار آپشن ہے
جبکہ بیوٹی آپشن بہت ہی خوبصورت فلٹرز لگا کر آپکی تصویر کو چھ چاند لگا دے گا
تصویروں کو ایڈٹ کرنے والوں کے لیے یہ ایپلیکیشن ایک شاندار اضافہ ہے
30: Canva
ڈیزائننگ سے وابستہ شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو اس ویبسائٹ کا نام نا جانتا ہوگا
یہ ویبسائٹ آنلائن کسی بھی قسم کی امیج سی وی چینل آرٹ تھمب نیل بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے
لیکن اب اسی ویبسائٹ کا ایپ ورژن بھی دستیاب ہے
خاص طور پر اگر آپ اپنی نئی سی وی بنانا چاہتے ہیں جس کو ایک نظر دیکھ کر ہی کوئی آپکو جاب دے دے یہاں آپکو ویسے ہی جاذب نظر ہزاروں ٹیمپلیٹ مل جائیں گے اور آپکو اپنے شعبے کے حساب سے ملیں گے
تو آپ صرف تھوڑی سی ٹیکسٹ ایڈیشن یعنی پہلے والے نام کو ہٹا کر اپنا نام لکھنا اور دوسروں کی معلومات کو ہٹا کر اپنی معلومات لکھ کر ایک کمال ڈیزائن پر مشتمل سی وی بنا سکتے ہیں
اور یاد رہے یہ صرف سی وی نہیں غرض دنیا کی ہر قسم کی ڈیزائننگ ضرورت آپکی یہاں پوری ہوسکتی ہے
31: Infact
دلچسپ حقائق و معلومات پر مشتمل ایک اچھی ایپلیکیشن جو آپکے علم میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے
32: Files Go
گوگل کا اپنا فائل منیجر جس میں آپکو بہت سارے آپشن مل جائیں گے
جیسے ڈپلیکیٹ فائلز کا خاتمہ اور غیر ضروری فائلز کا خاتمے کرنے کے ساتھ آپ ایسی ایپلیکیشنز جن کو استعمال نہیں کرتے وہ بھی آپ اس فائل منیجر سے ڈھونڈ سکتے ہیں
33: Life Hacks
لائف ہیکس مشہور زمانہ ٹوٹکوں پر بنی ہوئی ہے
لیکن یہ صرف ٹوٹکے نہیں بلکہ آزمائے ہوئے کارنامے ہیں
انگلش میں ہے یعنی انگلش کی زبیدہ آپا
34: Notebloc
اس ایپ کے ذریعے آپ نوٹس لے سکتے ہیں یا بنا سکتے ہیں
یعنی آپکے پاس کوئی ڈاکومنٹ ہے تو آپ اسکا فوٹو لے کر ہی اسے الیکٹرانک نوٹس میں بدل سکتے ہیں
35: Notebook
آنلائن یا آفلائن لکھنے پڑھنے والوں کے لیے ایک خوبصورت ڈیزائن پر مشتمل نوٹس ایپلیکیشن
جس پر آپ مختلف قسم کے اور مختلف رنگوں میں نوٹس لے سکتے ہیں
متبادل اور میری فیورٹ: جورنی
36: Shot On
آجکل اکثر آپنے انٹرنیٹ کے اوپر ایسے فوٹوز دیکھے ہونگے
جہاں موبائل ماڈل لکھا ہوتا ہے
خاص طور پر ہواوے موبائل میٹ 10 پرو کے فوٹوز پر دیکھا ہوگا
تو شاٹ آن یہ ایسی ایپلیکیشن ہے.
جس لے ذریعے آپ فوٹو کے اوپر اپنے موبائل ماڈل کو ایڈ کر سکتے ہیں
کمپنی کے حساب سے ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
37: Dots & Co
ایک خوبصورت پزل گیم
جس میں آپکو مختلف قسم کے ڈاٹس کو ملانا ہوگا
38: Smart Phone Lock
مختلف قسم کے فون لاکر استعمال کرنے والوں کے لیے ایک اچھی ایپلیکیشن ہے
یہاں آپ مختلف ٹائم کے حساب سے لاک لگا سکتے ہیں
یعنی ہر بار آپکا کوڈ نیا ہوگا
جیسے اگر وقت
10:50
منٹ ہے تو آپکا کوڈ
1050
ہوگا یہاں پر مزید محفوظ بنانے کے لیے آپک اس میں کچھ رقم کا اضافہ یا کمی کر سکتے ہیں
جیسے
پانچ نمبر اضافہ کر دیں تو وقت
10:50
ہوگا لیکن کوڈ
1055
ملانا پڑے گا تب جا کر آپکا فون ان لاک ہوگا
39: English Club TV
جو لوگ تھوڑی بہت انگلش جانتے ہیں وہ اس ایپ کو. استعمال کر کے بہت ہی شاندار قسم کی انگلش سیکھ سکتے ہیں
40: Open Camera
جو لوگ موبائل پر ویڈیو اور فوٹوز مینوئل موڈ میں لینا چاہتے ہیں تو وہ یہ کیمرہ ایپ انسٹال کر سکتے ہیں
یہاں برائٹنس لاک،
اور کافی زیادہ آپشن آپکو ملیں گے
..
41: One More Bounce
شروع کرتا ہوں ایک گیم سے
بڑی مشکل اور پزل ٹائپ گیم ہے
وقت گزارنے کے لیے اچھی ہے
اس میں آپنے گیند کو نیچے گرنے سے بچانے کے لیے لائنیں لگانی ہیں اور اتنی لمبی چوڑی لگانی ہیں کہ گیند بچ جائے اور نا زیادہ تیزی سے اچھلے نا ہی اتنی اوپر چلی جائے کہ اوپر ٹکر کر ڈیڈ ہوجائے
42: Skippy
اگر آپ انگلش آرٹیکل جو کہ سیاست سے پاک ہوں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ ایپلیکیشن بہترین ہے
اس ایپلیکیشن میں آپکو بہترین مواد ملتا ہے
اور ایسا مواد ملتا ہے جس میں سے فضول قسم کا مواد نکال لیا جاتا ہے
اسکے ساتھ آپکو پڑھنے کا وقت بھی بتایا جائے گا کہ اس آرٹیکل کو پڑھنے میں آپکا اتنا وقت لگے گا
یعنی آپ لمبے وقت والے آرٹیکل کو سکپ کر سکتے ہیں
43: Whatsremoved
وٹس ایپ کا نیا فیچر جس کے ذریعے آپ بھیجے گئے پیغام کو ایک منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں اسکے بعد کافی سارے لوگ میسج ڈیلیٹ کر دیتے ہیں
اور ہم لوگ منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں
اسکا حل یہ ایپ ہے یہ آنے والے ہر میسج کو نوٹیفیکیشن ایریا سے اٹھا لے گی
اور بعد میں اگر وہ میسج ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے تو آپ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں
لیکن ایک مسئلہ ہوگا کہ اس ایپ کو آپکو نوٹیفکیشن ایکسز دینا ہوگا
44: Google's Reply
جس طرح نام سے ظاہر ہو رہا ہے
یہ مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک ایسی ایپ ہے جو خودکار طریقے سے آپکے آنے والے میسجز کا ریپلائی لکھ سکتی ہے
جیسے آپ نے جی میل میں دیکھا ہوگا
یہ دو طریقے سے میسج بھیج سکتی ہے
ایک ڈائریکٹ اور دوسرا آپ جب تک اوکے نہیں کریں گے
اسکے علاوہ اگر کوئی ارجنٹ میسج ہو تو یہ ایپ رنگ ٹون بھی بجا سکتی ہے
اس ایپ کا ابھی تک صرف بیٹا ورژن ہی دستیاب ہے جو کہ آپ گوگل سے سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
45: Radiogram
اشتہارات سے پاک دنیا بھر کے ریڈیو چینلز پر مشتمل ایک شاندار ایپلیکیشن جس کو استعمال کرتے ہوئے آپ دنیا بھر کے کلچر سے لطف اٹھا سکتے ہیں
بہت ہی تیز رفتار ایپلیکیشن ہے
اور بالکل کلئیر آواز آپکو دے گی
46: Nebula Alarm Clock
اگر آپ کو لگتا ہے آپ الارم سے نہیں اٹھ سکتے
تو یہ ایپ آپکی یہ غلط فہمی دور کر دے گی
اس ایپ پر الارم تو آپ اپنی مرضی کا لگائیں گے
لیکن بند یہ آپکو رج کے ذلیل کر کے ہوگا
الارم بند کرنے کے لیے آپکو کئی طرح کے پزل حل کرنا ہونگے
اور بھی دلچسپ چیزیں موجود ہیں
اس طرح آپ الارم کو سنوز پر لگا کر آرام نہیں کر سکیں گے جب تک آپ پزل حل کا کریں
اور اس وقت تک نیند اڑ ہی جاتی ہے
47: Vimage
پڑھنے میں بھولی چلنے میں گولی
یہ ایک امیج ایڈیٹر ہے جو آپکی تصویر کو ویڈیو کا لُک مختلف ایفیکٹ کے ذریعے دیتا ہے
یعنی آپ نے چائے کے کپ کا فوٹو لیا
اسکے اوپر آپ چائے کی اٹھتی ہوئی مہک یا گرم لہر لگا سکتے ہیں
ایسے ہی سنو فال یا کوئی بھی اس طرح کے بہت سارے ایفیکٹس آپ تصاویر پر لگا سکتے ہیں
48: PDF Convertor
نام کے مطابق اس ایپ سے آپ مختلف فارمیٹ فائلز کو آپ پی ڈی ایف میں اور پی ڈی ایف سے آگے مختلف فارمیٹ میں کنورٹ کر سکتے ہیں
کچھ مثالیں میں یہاں دے دیتا ہوں
pdf to txt
pdf to word
pdf to image
txt to pdf


Comments
Post a Comment