شہاب صاقب

شہاب ثاقب کے سبب بننے والا دنیا کا سب سے بڑا گڑھا دریافت ۔ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک دیہی علاقے میں شہاب ثاقب کے سبب بننے والا دنیا کا سب سے بڑا گڑھا دریافت ہوا ہے یہ گڑھا ڈائنو سارز کے معدوم ہونے کا سبب بننے والے شہاب ثاقب سے دگنا طاقتور قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹیکنو فزکس جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق آسٹریلیا میں پاۓ جانے والے اس گڑھے کا قطر 520 کلومیٹر ہے۔ اس گڑھے کے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میکسیکو میں موجود جکسولیوب گڑھے سے تین گنا بڑا ہے۔ جکسو لیوب گڑھا 6 کروڑ 50 لاکھ سال قبل زمین پر گرنے والے شہاب ثاقب کے سبب وجود میں آیا تھا جسکی وجہ سے تمام ڈائنو سارز معدوم ہو گے تھے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کروڑوں سال قبل بننے والے گڑھے اب تک موجود ہیں لیکن جن شہاب ثاقب کی وجہ سے یہ گڑھے بنے وہ پتھر کہاں ہیں وہ کیوں نہیں دکھاۓ جاتے اگر وہ پتھر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو گے ہیں تو یہ زمین پر بننے والے گڑھے اب تک کیوں موجود ہیں؟

Comments